جابر ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ نے فرمایا :’’ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا ہے تو اسے سورج ایسے دکھایا جاتا ہے جیسے وہ قریب الغروب ہو ، پس وہ بیٹھ جاتا ہے اور اپنی آنکھیں ملتے ہوئے کہتا ہے : مجھے چھوڑ دو میں نماز پڑھ لوں ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۴۲۷۲) و ابن حبان (۷۷۹) و البیھقی (۶۴) و ابن حبان (۷۸۱) و الحاکم (۱/ ۳۷۹ ، ۳۸۰) و فی مجمع الزوائد (۳/ ۵۲) ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۴۲۷۲) [و ابن حبان ، الموارد : ۷۷۹] * سلیمان الاعمش مدلس و عنعن و للحدیث شاھد عند البیھقی فی اثبات القبر (۶۴ بتحقیقی) بدون قولہ :’’ و یمسح عینیہ ‘‘ و صححہ ابن حبان (الموارد : ۷۸۱) و الحاکم علی شرط مسل (۱ / ۳۷۹ ، ۳۸۰) و وافقہ الذھبی و سندہ حسن کما قال الھیشمی فی مجمع الزوائد (۳ / ۵۲) فالحدیث حسن دون قولہ :’’ ویمسح عینیہ ‘‘ ۔