عبید بن سباق ؒ مرسل روایت بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے کسی جمعہ میں فرمایا :’’ مسلمانو ! اللہ نے اس دن کو عید قرار دیا ہے ۔ پس تم اچھی طرح غسل کرو اور جس شخص کے پاس خوشبو ہو تو وہ اسے لگا لے ، اس کے لیے کوئی مضائقہ نہیں اور مسواک کرو ۔‘‘ حسن ، رواہ مالک و ابن ماجہ ۔