کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبدالرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے (اسے بیٹھا ہوا دیکھ کر) کہا : اس خبیث شخص کو دیکھو کہ وہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :’’ جب انہوں نے تجارت اور کھیل دیکھی تو وہ اس طرف بھاگ گئے اور آپ (ﷺ) کو کھڑے ہوئے چھوڑ گئے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔