ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے تو وہ اس کے ساتھ ایک اور کعت ملا لے ، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں تو وہ چار رکعتیں پڑھے ۔‘‘ یا فرمایا :’’ ظہر پڑھے ۔‘‘ ضعیف ، رواہ الدارقطنی ۔
ضعیف ، رواہ الدارقطنی (۲ / ۱۱ ح ۱۵۸۵) * یاسین بن معاذ ضعیف ، و رواہ اسامۃ بن زید عن الزھری عن ابی سلمۃ عن ابی ھریرۃ بہ (الدارقطنی و الھاکم ۱ / ۲۹۱) و للحدیث طریق حسن لذاتہ عند الدارقطنی (۲ / ۱۲ ح ۱۵۹۲) بلفظ :’’ من ادرک رکعۃ من یوم الجمعۃ فقد ادرکھا و لیضف الیھا أخری ‘‘ وھو یغنی عنہ ۔