Blog
Books
Search Hadith

کتاب و سنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیان

عَن جَابر بن عبد الله يَقُول جَاءَتْ مَلَائِكَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ نَائِم فَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّهُ نَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّ الْعَيْنَ نَائِمَة وَالْقلب يقظان فَقَالُوا إِنَّ لِصَاحِبِكُمْ هَذَا مَثَلًا فَاضْرِبُوا لَهُ مثلا فَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّهُ نَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّ الْعَيْنَ نَائِمَةٌ وَالْقَلْبَ يَقْظَانُ فَقَالُوا مَثَلُهُ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا وَجَعَلَ فِيهَا مَأْدُبَةً وَبَعَثَ دَاعِيًا فَمَنْ أَجَابَ الدَّاعِيَ دَخَلَ الدَّارَ وَأَكَلَ مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّاعِيَ لَمْ يَدْخُلِ الدَّارَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنَ الْمَأْدُبَةِ فَقَالُوا أَوِّلُوهَا لَهُ يفقهها فَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّهُ نَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّ الْعَيْنَ نَائِمَة وَالْقلب يقظان فَقَالُوا فالدار الْجنَّة والداعي مُحَمَّد صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَمن أطَاع مُحَمَّدًا صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فقد أطَاع الله وَمن عصى مُحَمَّدًا صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فقد عصى الله وَمُحَمّد صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فرق بَين النَّاس. رَوَاهُ البُخَارِيّ

جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، کچھ فرشتے نبی ﷺ کے پاس آئے ، آپ سو رہے تھے ، انہوں نے کہا : تمہارے اس ساتھی کی ایک مثال ہے ، وہ مثال ان کے سامنے بیان کر دو ، ان میں سے بعض فرشتوں نے کہا : وہ تو سوئے ہوئے ہیں ، جبکہ بعض نے کہا : بے شک آنکھیں سوئی ہوئی ہیں لیکن دل بیدار ہے ، پس انہوں نے کہا : ان کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے ایک گھر بنایا ، اس میں دسترخوان لگایا اور ایک داعی کو بھیجا ، پس جس شخص نے داعی کی دعوت کو قبول کر لیا وہ گھر میں داخل ہو گا اور دسترخوان سے کھانا بھی کھائے گا ، اور جس نے داعی کی دعوت کو قبول نہ کیا وہ گھر میں داخل ہوا نہ دسترخوان سے کھانا کھایا ، پھر انہوں نے کہا : اس کی (مزید) وضاحت کردو تاکہ وہ اسے سمجھ سکیں ، پھر ان میں سے کسی نے کہا کہ وہ تو سوئے ہوئے ہیں اور بعض نے کہا : آنکھ سوئی ہوئی ہے اور دل بیدار ہے ، پس انہوں نے کہا : گھر ، جنت ہے ، داعی ، محمد ﷺ ہیں ۔ پس جس شخص نے محمد ﷺ کی اطاعت کی تو اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے محمد ﷺ کی نافرمانی کی تو اس نے اللہ کی نافرمانی کی ، اور محمد ﷺ لوگوں کے درمیان فرق کرنے والے ہیں ۔‘‘ رواہ البخاری (۷۲۸۱) ۔
Haidth Number: 144
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

(صَحِيح)

Takhreej

رواہ البخاری (۷۲۸۱) ۔

Wazahat

Not Available