بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ عید الفطر کے روز کچھ کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے اور عید الاضحی کے روز نماز عید پڑھنے کے بعد کچھ کھایا کرتے تھے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۵۴۲ وقال : غریب) و ابن ماجہ (۱۷۵۶) و الدارمی (۱ / ۳۷۵ ح ۱۶۰۸) [و صححہ ابن حبان (۵۹۳) و ابن خزیمۃ (۱۴۲۶) و الحاکم (۱ / ۲۹۴) و وافقہ الذھبی] ۔