کثیر بن عبداللہ اپنے باپ سے اور وہ (کثیر) کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے نماز عیدین میں پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں ۔ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۵۳۶ وقال : حسن) و ابن ماجہ (۱۲۷۹) و الدارمی (لم اجدہ) [و رواہ الدارمی (۱ / ۳۷۶ ح ۱۶۱۴ من حدیث عمار بن سعد المؤذن بہ و سندہ ضعیف] * السند ضعیف جدًا ، کثیر بن عبداللہ : متروک متھم و للحدیث شواھد کثیرۃ عند ابی داود (۱۱۵۱) و غیرہ وھوبھا حسن ۔