براء بن عازب ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی میں احتیاط کرنی چاہیے ؟ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے چار کا ذکر فرمایا :’’ ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ، ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو ، مریض جس کا مریض ہونا ظاہر ہو ، اور لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۔‘‘ صحیح ، رواہ مالک و احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
صحیح ، رواہ مالک (۲ / ۴۸۲ ح ۱۰۶۰) و احمد (۴ / ۲۸۹) و الترمذی (۱۴۹۷ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۲۸۰۲) و النسائی (۷ / ۲۱۵ ح ۴۳۷۶) و ابن ماجہ (۳۱۴۴) و الدارمی (۲ / ۷۶ ح ۱۹۵۵) [و صححہ ابن خزیمۃ (۲۹۱۲) و ابن حبان (۱۰۴۶) و ابن الجارود (۴۸۱ ، ۹۰۷) و الحاکم (۱ / ۴۶۷ ، ۴۶۸) و وافقہ الذھبی] ۔