ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سینگوں والا ، موٹا تازہ صحت مند اور کالی آنکھوں والا ، سیاہ منہ والا اور کالی ٹانگوں والا مینڈھا قربانی کیا کرتے تھے ۔ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۱۴۹۶ وقال : حسن صحیح غریب) و ابوداؤد (۲۷۹۶) و النسائی (۷ / ۲۲۱ ح ۴۳۹۵) و ابن ماجہ (۳۱۲۸) [و النسائی (۷ / ۲۲۱ ح ۴۳۹۵] و للحدیث شاھد عند مسلم (۱۹۶۷) ۔