ابی بن کعب ؓ فرماتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے دور میں سورج گرہن ہوا تو آپ نے صحابہ کو نماز پڑھائی پس آپ نے (پہلی رکعت میں) لمبی سورت تلاوت فرمائی ، پانچ رکوع اور دو سجدے کیے ، پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو اس میں بھی لمبی سورت تلاوت فرمائی ، پانچ رکوع اور دو سجدے کیے ، پھر آپ ﷺ قبلہ رخ بیٹھ کر دعا کرتے رہے حتیٰ کہ سورج گرہن ختم ہو گیا ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۱۸۲) * ابو جعفر الرازی : حسن الحدیث فی غیر ما انکر علیہ کما تقدم (۲۲۰) وھو ضعیف فیما یروی عن الربیع بن انس فالسند معلول ۔