عبداللہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ عید گاہ تشریف لائے تو آپ نے بارش طلب کی ، اور جس وقت قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چادر پلٹی ، آپ نے اس کے دائیں کنارے کو اپنے بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو اپنے دائیں کندھے پر کر لیا ، پھر اللہ سے دعا کی ۔ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔
صحیح ، رواہ ابوداؤد (۱۱۶۳) [و الترمذی (۵۵۶) و ابن ماجہ (۱۲۶۷) و النسائی (۳ / ۱۵۵ ح ۱۵۰۶)] * ولہ شواھد ، و انظر صحیح بخاری (۱۰۲۴) و مسلم (۸۹۴) قلت : و عمرو بن الھارث الحمصی وثقہ ابن خزیمۃ (۵۷۱) و ابن حبان (۴۸۲) و الحاکم ۱ / ۲۲۳) و الذھبی و الدارقطنی (۱ / ۳۳۵) وغیرھم ۔