ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ پرانے کپڑے پہن کر ، تواضع اختیار کر کے خشوع و خضوع اور تضرع کرتے ہوئے بارش طلب کرنے کے لیے نکلے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۵۵۹ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۱۶۵) و النسائی (۳ / ۱۶ ، ۱۵۷ ح ۱۵۰۹) و ابن ماجہ (۱۲۶۶) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۴۰۵) و ابن حبان (۶۰۳)] ۔