عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں جب نبی ﷺ بارش طلب کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! اپنے بندوں اور جانوروں کو سیراب فرما ، اپنی رحمت کو عام کر دے اور اپنے مردہ شہروں کو زندگی عطا فرما ۔‘‘ ضعیف ۔
ضعیف ، رواہ مالک (۱ / ۱۹۰ ، ۱۹۱ ح ۴۵۰) عن یحیی بن سعید الانصاری عن عمرو بن شعیب عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم الخ فھو مرسل) و ابوداؤد (۱۱۷۶ و سندہ ضعیف ، سفیان الثوری مدلس و عنعن و تابعہ حفص بن غیاث وھو مدلس و عنعن) ۔