عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :’’ اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ، اس کی بعض آیتیں صاف واضح ہیں اور محکم ہیں ۔‘‘ اور یہاں تک تلاوت فرمائی :’’ اور وعظ و نصیحت کو صرف وہی لوگ سمجھتے ہیں جو عقل مند ہیں ۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تو دیکھے ۔‘‘ جبکہ مسلم کی روایت میں ہے :’’ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو مختلف معانی کی متحمل آیات تلاش کرتے ہیں ، تو وہ ایسے لوگ ہیں جن کا اللہ نے (دلوں میں کجی رکھنے والے) نام رکھا ہے ، تو تم ان سے بچو ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۴۵۴۷) و مسلم ۔