ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ گرج اور کڑک کی آواز سنتے تو دعا فرماتے تھے :’’ اے اللہ ! ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا نہ اپنے عذاب سے ہلاک کرنا اور ہمیں اس سے پہلے ہی عافیت عطا فرمانا ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۱۰۰ ۔ ۱۰۱ ح ۵۷۶۳) و الترمذی (۳۴۵۰) * فیہ ابو مطر : مجھول و حجاج بن ارطاۃ ضعیف مدلس و سقط ذکرہ من عمل الیوم و اللیلۃ النسائی (۹۲۷) ۔