ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں ۔‘‘ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کیا ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تو اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کر ، جب وہ تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کر ، جب وہ تم سے نصیحت چاہے تو اسے نصیحت کر ، جب وہ چھینک مار کر (الحمد للہ) کہے تو تو اسے (یرحمک اللہ) کہہ کر جواب دے ، جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کر اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ شریک ہو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔