ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک اعرابی کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے ، جب آپ کسی مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تو یوں فرماتے :’’ کوئی بات نہیں ، اگر اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاکیزگی کا باعث ہو گی ۔‘‘ آپ ﷺ نے اسے بھی یہی فرمایا :’’ کوئی بات نہیں ، اگر اللہ نے چاہا ‘ تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاکیزگی کا باعث ہو گی ۔‘‘ اس اعرابی نے کہا : ہرگز نہیں ، بلکہ بخار ایک بوڑھے شخص پر جوش مار رہا ہے ، یہ تو قبروں تک پہنچا کر رہے گا ۔ نبی ﷺ نے (اس کی یہ بات سن کر) فرمایا :’’ ہاں ! یہ ایسے ہی ہو گا ۔‘‘ رواہ البخاری ۔