ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ حسن و حسین ؓ کو ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے :’’ میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے ہر شیطان ، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے تمہیں بچاتا ہوں ۔‘‘ اور آپ فرمایا کرتے تھے :’’ تمہارے باپ (ابراہیم ؑ) ان کلمات کے ذریعے اسماعیل ؑ و اسحاق ؑ کے لیے پناہ طلب کیا کرتے تھے ۔‘‘ بخاری ، مصابیح کے اکثر نسخوں میں تثنیہ کا صیغہ [بھما] ہے ۔ رواہ مسلم ۔