عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب بندہ اچھے انداز میں عبادت کرتا ہے اور پھر وہ بیمار ہو جاتا ہے تو اس پر مقرر کیے ہوئے فرشتے سے کہا جاتا ہے : اس کے عمل ویسے ہی لکھتے جاؤ جیسے یہ حالت صحت میں عمل کیا کرتا تھا حتیٰ کہ میں اسے صحت یاب کر دوں یا اسے اپنے پاس بلا لوں ۔‘‘ حسن ، رواہ البغوی فی شرح السنہ ۔
حسن ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۵ / ۲۴۰ ۔ ۲۴۱ ح ۱۴۲۹) [و احمد (۲ / ۲۰۳ ح ۶۸۹۵) و سندہ حسن و لہ طریق آخر عندہ (۲ / ۱۹۴ ، ۱۹۸) و صححہ الحاکم (۱ / ۳۴۸) و وافقہ الذھبی (!) و للحدیث شواھد عند البخاری (۲۹۹۶) وغیرہ] ۔