ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ہدایت کی طرف دعوت دے تو اسے بھی اس ہدایت کی اتباع کرنے والوں کی مثل ثواب ملے گا ، اور یہ ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں کرے گا ، اور جو شخص کسی گمراہی کی طرف دعوت دے تو اسے بھی اس گمراہی کی اتباع کرنے والوں کی مثل گناہ ملے گا ، اور یہ ان کے گناہ میں کوئی کمی نہیں کرے گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔