جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ رحمت میں داخل ہوتا چلا جاتا ہے ۔ حتیٰ کہ وہ (اس کے پاس) بیٹھ جاتا ہے ، پس جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو وہ اس (رحمت) میں غوطہ زن ہو جاتا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ مالک (۲ / ۹۴۶ ح ۱۸۲۶ بدون سند) و احمد (۳ / ۳۰۴) * ھشیم مدلس و عنعن و لبعض الحدیث شواھد عند مسلم ۲۵۶۸) و البخاری فی الادب المفرد (۵۲۲) و غیرھما و حدیث مسلم یغنی عنہ ۔