ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لذتوں کو کاٹ دینے والی ، موت کو کثرت سے یاد کیا کرو ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۲۳۰۷ وقال : حسن غریب) و النسائی (۴ / ۴ ح ۱۸۲۵) و ابن ماجہ (۴۲۵۸) [و صححہ ابن حبان (۲۵۵۹ ۔ ۲۵۶۲) و الحاکم علی شرط مسلم (۴ / ۳۲۱) و وافقہ الذھبی] ۔