عبدالرحمن بن کعب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب کعب ؓ کی وفات کا وقت ہوا تو ام بشر بنت براء بن معرور ؓ ان کے پاس آئیں ، تو انہوں نے کہا : ابوعبدالرحمن ! اگر تم فلاں (ان کے باپ براء کی روح) سے ملاقات کرو تو اسے میرا سلام کہنا ، انہوں نے کہا : ام بشیر ! اللہ آپ کو معاف فرمائے ، ہمیں اس کی فرصت کہاں ملے گی ، ام بشیر نے فرمایا : ابوعبدالرحمن ! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہیں سنا :’’ مومنوں کی روحیں سبز پرندوں (کے جسم میں) جنت کے درختوں سے کھاتی ہوں گی ۔‘‘ انہوں نے کہا : ہاں ! سنا ہے ۔ تو ام بشیر نے فرمایا : پس یہی وہ ہے ۔ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۱۴۴۹) و البیھقی فی کتاب البعث و النشور (۲۲۳ ۔ ۲۲۶) * محمد بن اسحاق مدلس و لم اجد یصریح سماعہ فالسند ضعیف ولاصل الحدیث شواھد عند احمد ۶ / ۴۲۴ ۔ ۴۲۵ و ۳ / ۴۵۵) و غیرہ ۔