عبادہ بن صامت ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جوڑا (ازار اور چادر) بہترین کفن ہے جبکہ سینگوں والا مینڈھا بہترین قربانی ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۳۱۵۶) [و ابن ماجہ (۱۴۷۳) و صححہ الحاکم (۴ / ۲۲۸) و وافقہ الذھبی] * حاتم بن ابی نصر : حسن الحدیث و ثقہ ابن حبان و الحاکم و غیرھما ۔