زہری ، سالم سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ ، ابوبکر ؓ اور عمر ؓ کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ۔ احمد ، ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، امام ترمذی نے فرمایا : اور محدثین اسے مرسل سمجھتے ہیں ۔ صحیح ۔
صحیح ، رواہ احمد (۲ / ۸ ح ۴۵۳۹) و ابوداؤد (۳۱۷۹) و الترمذی (۱۰۰۷ و اعلہ) و النسائی (۴ / ۵۶ ح ۱۹۴۶) و ابن ماجہ (۱۴۸۲) * الراجح انہ حدیث صحیح و اعل بما لا یقدح ۔