ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نبی ﷺ کی معیت میں ایک جنازہ میں شریک ہوئے ۔ آپ ﷺ نے کچھ لوگوں کو سواریوں پر دیکھا تو فرمایا :’’ کیا تمہیں حیا نہیں آتا کہ اللہ کے فرشتے تو پیدل ہیں اور تم سواریوں پر ہو ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ ثوبان ؓ سے موقوف روایت کی گئی ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الترمذی (۱۰۱۲) و ابن ماجہ (۱۴۸۰) و سندہھما ضعیف ، فیہ ابوبکر بن ابی مریم ضعیف مختلط ، و رواہ ابوداؤد (۳۱۷۷) من طریق آخر عن ثوبان بی و لیس عندہ :’’ الاتستحیون ‘‘ الخ و فی سندہ یحیی بن ابی کثیر وھو مدلس و عنعن ۔