عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ کسی جنازے میں شریک ہوتے تو آپ میت کو لحد میں اتارنے تک نہیں بیٹھتے تھے ، ایک یہودی عالم آپ کے پاس آیا تو اس نے آپ سے کہا ، محمد (ﷺ) ! بے شک ہم بھی ایسے ہی کرتے ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ بیٹھ گئے ، اور فرمایا :’’ ان کی مخالفت کرو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ۔ امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، بشیر بن رافع راوی قوی نہیں ۔ ضعیف ۔
ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۰۲۰) و ابوداؤد (۳۱۷۶) و ابن ماجہ (۱۵۴۵) [و حدیث مسلم (۹۶۲) یغنی عنہ] * ابو الاسباط بشر بن رافع الحارثی و عبداللہ بن سلیمان بن جنادۃ منکر الحدیث ۔