جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تک پیدا ہونے والا بچہ چیخے نہیں تب تک اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی نہ وہ وارث بنے گا اور نہ ہی اس کی میراث تقسیم ہو گی ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، لیکن انہوں نے یہ ذکرنہیں کیا کہ ’’ اس کی میراث تقسیم نہیں ہو گی ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۰۳۲) و ابن ماجہ (۱۵۰۸) * ابو الزبیر مدلس و عنعن و للحدیث طرق ضعیفۃ عند ابن حبان (الموارد : ۱۲۲۳) و الحاکم (۴ / ۳۴۸ ۔ ۳۴۹) و غیرھما ۔