عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میری امت پر ایسا وقت آئے گا جیسے بنی اسرائیل پر آیا تھا ، اور وہ مماثلت میں ایسے ہو گا جیسے جوتا جوتے کے برابر ہوتا ہے ، حتیٰ کہ اگر ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے علانیہ بدکاری کی ہو گی تو میری امت میں بھی ایسا کرنے والا شخص ہو گا ، بے شک بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو گی ، ایک ملت کے سوا باقی سب جہنم میں ہوں گے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ﷺ ! وہ ایک ملت کون سی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۶۴۱) ۔