عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جب تم میں سے کوئی فوت ہو جائے تو اسے (دفن کرنے سے) نہ روک رکھو ، بلکہ اسے جلد دفن کرو ۔ اور (دفن کرنے کے بعد) سرہانے سورۂ بقرہ کا ابتدائی حصہ اور اس کے پاؤں کے پاس سورۂ بقرہ کا آخری حصہ پڑھا جائے ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ، اورانہوں نے فرمایا : درست بات یہ ہے کہ یہ موقوف ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۹۲۹۴) * عبد الرحمن بن العلاء و ثقہ ابن حبان وحدہ کما فی تحقیقی لسنن الترمذی (۹۷۹) و قبل : احتج ابن معین بحدیثہ (!) ۔