عمرو بن حزم ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے مجھے ایک قبر پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ اس قبر والے کو یا اس کو تکلیف نہ پہنچاؤ ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد ۔
حسن ، رواہ احمد (اطراف المسند : ۵ / ۱۳۱ ، جامع المسانید و السنن لابن کثیر : ۹ / ۵۵۸ ۔ ۵۵۹ ، اتحاف المھرۃ لابن حجر ۱۲ / ۴۶۵ ح ۱۵۹۳۴ ، مسند احمد طبع عالم الکتب ۷ / ۸۶۹ ۔ ۸۷۰ ح ۲۴۲۵۶ و سندہ حسن) * و رواہ ابونعیم فی معرفۃ الصحابۃ (۴ / ۱۹۸۱) قلت : ابن لھیعۃ تابعہ عمرو بن الحارث ۔