ابوموسی اشعری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب بندے کا بچہ فوت ہو جاتاہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے : کیا تم نے میرے بندے کے بچے (کی روح) کو قبض کر لیا ؟ وہ عرض کرتے ہیں ، جی ہاں ، پھر وہ پوچھتا ہے : کیا تم نے اس کے ثمر قلب (جگر گوشہ کی روح) کو قبض کر لیا ؟ وہ عرض کرتے ہیں ، جی ہاں ، اللہ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے کیا کہا تھا ؟ وہ عرض کرتے ہیں ، اس نے تیری حمد بیان کی اور (انا للہ وانا الیہ راجعون) پڑھا تھا ، پھر اللہ فرماتا ہے : میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۴۱۵ ح ۱۹۹۶۳) و الترمذی (۱۰۲۱ وقال : حسن غریب) * وقال البیھقی فی السنن الکبریٰ :’’ الضحاک بن عبد الرحمن : لم یثبت سماعہ من ابی موسی و عیسی بن سنان : ضعیف ‘‘ (۱ / ۲۸۴ ۔ ۲۸۵) ۔