عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو تسلی دیتا ہے تو اسے بھی اس کی مثل اجر ملتا ہے ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، اور ہم علی بن عاصم سے مروی حدیث سے اسے مرفوع جانتے ہیں ، اور انہوں نے (امام ترمذی) نے فرمایا : ان میں سے بعض نے اسے محمد بن سوقہ سے اسی سند کے ساتھ موقوف روایت کیا ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۰۷۳) و ابن ماجہ (۱۶۰۲) * قال البیھقی :’’ تفرد بہ علی بن عاصم وھو احد ما انکر علیہ ‘‘ (۴ / ۵۹) وھو ضعیف (تقدم : ۱۱۷۷) ولہ متابعات ضعیفۃ ۔