امام بخاری ؒ نے معلق روایت بیان کی ہے کہ جب حسن بن حسن بن علی ؒ فوت ہوئے تو ان کی اہلیہ نے سال بھر کے لیے ان کی قبر پر خیمہ لگا لیا ، پھر انہوں نے اٹھا لیا تو انہوں نے کسی پکارنے والے کو سنا : کیا انہوں نے اپنی مفقود چیز کو پا لیا ؟ دوسرے نے جواب دیا ، نہیں بلکہ مایوس ہو گئے تو واپس چلے گئے ۔ ضعیف ، رواہ البخاری تعلیقاً ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البخاری تعلیقاً (الجنائز باب ۶۱ قبل ح ۱۳۳۰) [و انظر تغلیق التعلیق (۲ / ۴۸۲] * محمد بن حمید : ضعیف و مغیرۃ بن مقسم مدلس ولم اجد تصریح سماعہ ۔