ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے میری امت کے فساد کے وقت میری سنت پر عمل کیا تو اس کے لیے سو شہید کا ثواب ہے ۔‘‘ ضعیف ، البیھقی فی الزھد (۲۰۹) و ابن عدی (۲/ ۷۳۹) و الطبرانی (۵۴۱۰) مجمع الزوائد (۱/ ۱۷۲ ، ۳/ ۲۰۸) الانوار للبغوی بتحقیقی (۱۲۳۷) ۔
ضعیف ، رواہ [البیھقی فی الزھد (۲۰۹) و ابن عدی (۲ / ۷۳۹) و عندھما الحسن بن قتیبۃ ضعفہ الجمھور و عبدالخالق بن المنذر لا یعرف ، انظر لسان المیزان (۳ / ۴۰۱) و رواہ الطبرانی فی الاوسط (۵۴۱۰) و فیہ محمد بن صالح العدوی ، قال الھیشمی :’’ ولم ارمن ترجمہ ‘‘ (مجمع الزوائد ۱ / ۱۷۲ و انظر ۳ / ۲۰۸) فالحدیث ضعیف کما فی الانوار للبغوی بتحقیقی (۱۲۳۷)] ۔