جریر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں ، کچھ اعرابی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا : صدقہ وصول کرنے والے کچھ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں تو وہ ہم پر ظلم کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ۔ اللہ کے رسول ! خواہ وہ ہم پر ظلم کریں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو خواہ تم پر ظلم کیا جائے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔