ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی مال سے استفادہ کرے تو سال گزرنے سے پہلے اس پر کوئی زکوۃ نہیں ہو گی ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے ایک جماعت کا ذکر کیا کہ انہوں نے اسے ابن عمر ؓ پر موقوف قرار دیا ہے ۔ ضعیف ۔
ضعیف ، رواہ الترمذی (۶۳۱) * عبد الرحمن بن زید بن اسلم ضعیف جدًا و للحدیث شواھد ضعفۃ و روی الترمذی (۶۳۲) بسند صحیح عن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال :’’ من استفاد مالاً فلا زکوۃ فیہ حتی یحول علیہ الحول عند ربہ ‘‘ و انظر الحدیث الآتی (۱۸۱۰) ۔