ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اس دور میں ہو کہ تم میں سے جس نے احکام شرعیہ کے دسویں حصے پر عمل نہ کیا تو وہ ہلاک ہو جائے گا ، پھر ایک ایسا دور آئے گا کہ ان میں سے جس نے احکامات شرعیہ کے دسویں حصے پر عمل کر لیا تو وہ نجات پا جائے گا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۲۶۷) ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۲۶۷ وقال : ھذا حدیث غریب) * نعیم بن حماد حسن الحدیث (کما تقدم : ۱۶۷) ولکن ھذا مما انکر علیہ ، و سفیان بن عیینۃ مدلس و عنعن ۔