موسی بن طلحہ ؒ بیان کرتے ہیں ، ہمارے پاس معاذ بن جبل ؓ کی وہ تحریر ہے جو نبی ﷺ نے انہیں عطا کی تھی ، جس میں انہوں نے ان کو حکم فرمایا تھا کہ گندم ، جو ، منقی اور کھجور میں سے زکوۃ لی جائے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنہ (۶ / ۴۰ بعد ح ۱۵۷۹ بدون سند) [و الحاکم (۱ / ۴۰۱) و البیھقی (۴ / ۱۲۸) و احمد (۵ / ۲۲۸)] * سفیان الثوری مدلس و عنعن و للحدیث طرق کلھا ضعیفۃ ۔