ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں سونے کے پازیب پہنا کرتی تھی ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی خزانہ ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جو مال نصاب زکوۃ کو پہنچ جائے اور اس کی زکوۃ ادا کر دی جائے تو پھر وہ خزانہ نہیں ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک (لم اجدہ) و ابوداؤد (۱۵۶۴) * عطاء بن ابی رباح : لم یسمع من ام سلمۃ کما قال احمد وغیرہ ۔ ** روی مالک (۱ / ۲۵۶ ح ۵۹۹) بسند صحیح عن ابن عمر قال فی الکنز :’’ ھو المال الذی لا تؤدی منہ الزکاۃ ‘‘ ۔