معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے جیسے بکریوں کے لیے بھیڑیا ہوتا ہے ، وہ الگ ہونے والی ، دور جانے والے اور ایک جانب ہونے والی بکری کو پکڑتا ہے ۔ پس تم گھاٹیوں (الگ الگ ہونے) سے بچو اور تم جماعت عامہ کو لازم پکڑ لو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۵/ ۲۴۳ ح ۲۲۴۵۸ ، ۵/ ۲۳۲ ح ۲۲۳۷۹) ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۲۴۳ ح ۲۲۴۵۸ و ۵ / ۲۳۲ ح ۲۲۳۷۹) [و عبد بن حمید فی مسندہ (۱۱۴ ، المنتخب)] * السند منقطع ، العلاء بن زیاد و شھر بن حوشب لم یسمعا من سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ و حدیث ابی داود (۵۴۷) یغنی عنہ ۔