عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اس قدر ملکیت رکھنے کے باوجود لوگوں سے سوال کرے جو اسے سوال کرنے سے بے نیاز کر دے تو وہ روز قیامت آئے گا تو وہ سوال اس کے چہرے پر خراش کی طرح ہو گا ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! وہ کتنی مقدار ہے جو اسے سوال کرنے سے بے نیاز کر سکتی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ پچاس درہم یا اس کے مساوی سونا ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۶۲۶) و الترمذی (۶۵۰ وقال : حسن) و النسائی(۵ / ۹۷ ح ۲۵۹۳) و ابن ماجہ (۱۸۲۰) و الدارمی (۱ / ۳۸۶ ح ۱۶۴۷) * حکیم بن جبیر : ضعیف ، و للثوری تدلیس عجیب لانہ حدث بہ عن زبید عن محمد بن عبد الرحمن بن یزید : ولم یجاوزہ ، ای مقطوعًا او مرسلاً ! ۔