مالک بن انس ؒ مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ، پس جب تک تم ان دونوں پر عمل کرتے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے ، (یعنی) اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت ۔‘‘ حسن ، رواہ مالک فی الموطا (۲/ ۸۹۹ ح ۱۷۲۷) و الحاکم (۱/ ۹۳ ح ۳۱۸) ۔
حسن ، رواہ مالک فی الموطا (۲ / ۸۹۹ ح ۱۷۲۷) * السند منقطع و للحدیث شواھد کثیرۃ جدًا ، منھا ما رواہ الحاکم (۱ / ۹۳ ح ۳۱۸ بلفظ :’’ انی قد ترکت فیکم ما ان اعتصمتم بہ فلن تضلوا ابدًا : کتاب اللہ و سنۃ نبیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و سندہ حسن) و عموم القرآن یؤیدہ ۔