ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو مسلمان کسی ننگ بدن مسلمان کو لباس پہنائے تو اللہ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے تو اللہ اسے جنت کے میوے کھلاے گا اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے تو اللہ اسے کستوری سے سیل بند خالص شراب پلائے گا ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۶۸۲) و الترمذی (۲۴۴۹ وقال : غریب) * ابو خالد الدالانی مدلس و عنعن ولہ شاھد ضعیف جدًا عند الترمذی (۱۶۳۷) و باطل ، عند ایضًا (۲۴۴۹) ۔