ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جب کوئی مسلمان کسی مسلمان کو لباس فراہم کرتا ہے تو جب تک اس لباس کا ایک ٹکڑا اس پر رہتا ہے تو وہ شخص اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (لم اجدہ) و الترمذی (۲۴۸۴ وقال : حسن غریب) [و صححہ الحاکم (۴ / ۱۹۶) و تعقبہ الذھبی] * خالد بن طھمان ابو العلاء : خلط قبل موتہ بعشر سنین و کان قبل ذلک ثقہ ، قالہ ابن معین ، فالحدیث ضعیف من اجل اختلاطہ ۔