انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب اللہ نے زمین پیدا فرمائی تو وہ ہلنے لگی ، تو پھر اس نے پہاڑ پیدا کیے اور انہیں اس (زمین) پر رکھنے کا حکم فرمایا تو وہ ٹھہر گئی ، فرشتوں کو پہاڑوں کی شدت پر تعجب ہوا تو انہوں نے عرض کیا : رب جی ! کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے شدید تر کوئی چیز ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہاں ، لوہا ، تو انہوں نے پھر عرض کیا ، رب جی ! کیا تیری مخلوق میں لوہے سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے ؟ فرمایا : ہاں ، پانی ، انہوں نے عرض کیا : رب جی ! کیا تیری مخلوق میں پانی سے شدید تر کوئی چیز ہے ؟ فرمایا : ہاں ، آگ ، انہوں نے عرض کیا ، کیا تیری مخلوق میں آگ سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے ؟ فرمایا : ہاں ، ہوا ، پھر انہوں نے عرض کیا : رب جی ! کیا تیری مخلوق میں ہوا سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے ؟ فرمایا : ہاں ، وہ ابن آدم جو اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے تو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے مخفی رکھتا ہے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، اور معاذ ؓ سے مروی حدیث :’’ صدقہ خطائیں مٹا دیتا ہے ۔‘‘ کتاب الایمان میں ذکر کی گئی ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔