مرثد بن عبداللہ ؒ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے کسی صحابی نے مجھے حدیث بیان کی کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ روز قیامت مومن کا صدقہ ہی اس کے لیے باعث سایہ ہو گا ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد ۔
صحیح ، رواہ احمد (۴ / ۲۳۳ ح ۱۸۲۰۷) و ابن خزیمۃ (۲۴۳۲)و ابن اسحاق صرح بالسماع عند فالسند حسن] * ولہ شاھد صحیح عند ابن خزیمۃ (۴ / ۹۴ ح ۲۴۳۱) و ابن حبان (۸۱۷) و صححہ الحاکم (۱ / ۴۱۶) و وافقہ الذھبی ۔