ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرتا ہے تو اللہ پورا سال اسے فراخی عطا فرما دیتا ہے ۔‘‘ سفیان (ثوری ؒ) نے فرمایا : ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں ، اور ہم نے اسے اسی طرح پایا ہے ۔ ضعیف جذا ، رواہ رزین (لم اجدہ) ۔
ضعیف جذا ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۳۷۹۲ ، نسخۃ محققۃ : ۳۵۱۳) باسناد مظلم عن ھیصم بن شداخ عن الاعمش عن ابراھیم عن علقمۃ بہ] و ھیصم بن شداخ : یروی عن الاعمش الطامات فی الروایات ، لا یجوز الاحتجاج بہ ، قالہ ابن حبان فی المجروحین (۳ / ۹۷) و للحدیث طرق ضعیفۃ جدًا ۔