ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامنے والا شخص ۔ کیا میں تمہیں اس کے قریب شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ آدمی جو اپنی کچھ بکریاں لے کر الگ تھلک رہتا ہے ، اور اس بارے میں اللہ کا حق ادا کرتا ہے ۔ کیا میں تمہیں بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ آدمی جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و النسائی و الدارمی ۔