عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روزہ اور قرآن بندے کے لیے سفارش کریں گے ، روزہ عرض کرے گا ، رب جی ! میں نے دن کے وقت کھانے پینے اور خواہشات سے اسے روک رکھا ، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما اور قرآن عرض کرے گا : میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا ، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما ، ان دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی ۔‘‘ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۱۹۹۴ ، نسخۃ محققۃ : ۱۸۳۹) [و احمد (۲ / ۱۷۴) و صححہ الحاکم علی شرط مسلم (۱ / ۵۵۴ ح ۲۰۳۶) و وافقہ الذھبی و سندہ حسن] * ابن لھیعۃ لم ینفرد بہ ، تابعہ عبداللہ بن وھب : أخبرنی حی بن عبداللہ بہ